• news

وزارت مذہبی امور نے حج کوٹہ میں کمی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر د یا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج کوٹہ 67سے کم کرکے 60 فیصد کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا، بدھ کے روز وزارت مذہبی امور کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حج پالیسی کے تحت سرکاری کوٹہ 67فیصد مقرر کیا گیا تھا، ہائی کورٹ نے کوٹہ کم کرکے 60 فیصد کر دیا، ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانونی چارہ جوئی کے باعث حج قرعہ اندازی بھی مکمل نہیں ہو سکی، قرعہ اندازی میں تاخیر ہوئی تو حج آپریشن متاثر ہو گا، مئی تک ہر صورت فلائیٹ آپریشن کی تفصیلات فراہم کرنا ہوتی ہیں، درخواست میں عدالت سے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور حتمی فیصلے تک ہائی کورٹ کا حکم معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن