مقامی شہری کا دوہری شہریت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) دوہری شہریت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔ دائر درخواست میں اعتراض اٹھایا گیاکہ دوہری شہریت رکھنے والے سیاستدان اور بیوروکریٹس ملکی مفاد کا تحفظ نہیں کر سکتے مقامی شہری انجینئر خالد محمود نے سہیل ڈار ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں دوہری شہریت رکھنے والے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس پر اعتراض اٹھایا گیا ۔ درخواست گزار کے مطابق دوہری شہریت والے افراد ملک کیلئے تفویض امور کو دیانتداری سے انجام نہیں دے سکتے۔ دوہری شہریت والے سیاستدانوں پر پابندی لگائی ، نااہل قرار دیا جائے اور بیوروکریٹس کو برطرف کرنے کا حکم دیا جائے۔