بلوچستان میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر اول خدائے نور مستعفی
کوئٹہ (آن لائن) تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر نائب صدر اول و سابق سینیٹر خدائے نور خان نے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ د ے دیا۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ پارٹی کے صوبائی صدر اور مرکزی قیادت کو بھیج دیا ہے۔ پارٹی کارکن کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا۔