• news

لاہور ہائیکورٹ کا سابق رجسٹرار سے سپیریئر ایگزیکٹو الائونس واپس لینے کا حکم

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے سابق رجسٹرار سے سپیریئر ایگزیکٹو الائونس ریکور کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار بجٹ اینڈ فنانس شاہد حسین نے مراسلہ جاری کیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی سے 48 لاکھ 77 ہزار 419 روپے واپس لئے جائیں۔ پنجاب جوڈیشل سروس کے ممبر ہونے کی حیثیت سے سابق رجسٹرار خورشید انور رضوی سپریئر ایگزیکٹو الائونس کے حقدار نہیں تھے، لاہور ہائیکورٹ نے 9 فروری 2017ء کو سید خورشید انور رضوی کو سپریئر الائونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، مراسلے کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری خزانہ، اکائونٹنٹ جنرل پنجاب، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سمیت دیگر کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن