• news

سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھائی جائیں‘ منصفانہ نمائندگی اصلاحات کوششوں کا اہم نکتہ ہے: ملیحہ لودھی

نیویارک (آئی این پی) پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے اور کہاہے کہ سلامتی کونسل میں منصفانہ نمائندگی اصلاحات کی کوششوں کا اہم نکتہ ہے، گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھائی جائیں۔ سلامتی کونسل میں منصفانہ نمائندگی اصلاحات کی کوششوں کا اہم نکتہ ہے، سلامتی کونسل اقوام متحدہ ارکان کے 8 فیصد کی نمائندگی کر رہی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی ایک تہائی تعداد کوسلامتی کونسل میں کبھی نمائندگی نہیں ملی، نمائندگی اور احتساب ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، زیادہ احتساب سے بہتر نمائندگی کے مقاصد کا حصول ممکن ہے جب کہ مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے مقاصدحاصل نہیں ہو سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن