نئی حلقہ بندیاں:ملک بھر سے 114 اعتراضات الیکشن کمشن میں دائر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عام انتخابات کے لئے مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر سے مجوزہ حلقہ بندیوں پر 114 اعتراضات الیکشن کمشن میں دائر ہو گئے۔ پنجاب سے 43، سندھ سے 55، خیبرپی کے اور فاٹا سے 14، بلوچستان سے 2 اعتراضات دائر کئے گئے۔ رحیم یار خان سے 8، نارووال سے 3، قصور سے 5، لاہور سے 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ سے ایک ایک، خانیوال، اٹک، بھکر، مظفرگڑھ سے ایک ایک، ڈی جی خان، فیصل آباد سے 2، لیہ سے 8، بہاولپور سے 4، ملتان سرگودھا سے ایک ایک، دادو سے 2، شکارپور سے 15، خیرپور سے 3، میرپور خاص، سکھر سے ایک ایک، نوشہرو فیروز سے 2، لیاری سے 4، کراچی، تھرپارکر سے 6، 6 اور ٹنڈوالہ یار سے 4 اعتراضات دائر کئے گئے۔ کشمور سے 5، سانگھڑ سے ایک، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان سے دو، دو، چارسدہ نوشہرہ، کرک، کوہاٹ سے ایک ایک، بٹگرام سے 4، اپرکرم ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی سے ایک ایک، بلوچستان سے 2 اعتراض دائر کئے گئے۔