پاکستان: 15 برس کے دوران اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں 65 فیصد اضافہ
واشنگٹن (اے ایف پی) دنیا میں 2000ء سے لیکر اب تک اینٹی بائیوٹکس ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ 76 ممالک کے سیلز ڈیٹا کے مطابق 2000 ء سے لیکر 2015ء تک اینٹی بائیوٹکس ادویات کے استعمال میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔ ریسرچ کے مطابق 2016ء میں ڈرگز کے باعث انفیکشن سے 7 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ امریکہ، فرانس اور اٹلی میں سب سے زیادہ اینٹی بائیوٹکس استعمال کی جاتی ہیں۔ پاکستان میں 15 برس کے دوران اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔