• news

حکومت صنعت و پیداوار کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے : سرتاج عزیز

اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صنعت و پیداوار کے شعبے میں بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے۔حکومت نے وژن 2025ء کے تحت انڈسٹری اینڈ کامرس کے شعبوں وسعت دینے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے تاکہ ان شعبوں کی ترقی سے ملکی معیشت بہتر انداز میں نشونما کرسکے، ان شعبوں میں ترقی سے برآمدات بڑے گی جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں انڈسری اینڈ کامرس کے تین منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلے دو منصوبے وزارت کامرس کی جانب سے ایکسپو سنٹر اسلام آباد اور ایکسپو سنٹر کوئٹہ میں مزید دو ہالز کی تعمیر ، 1000 کے قریب گاڑیوں کے لیے کار پارکنگ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے 2ارب 50کروڑ روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا۔ اجلاس نے ان دونوں منصوبوں کو منظور کر لیا گیا ۔ بورڈ آف انوسمنٹ کی جانب سے اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی کوریڈور صنعتی تعاون کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 33کروڑ 92 لاکھ 81ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا یہ منصوبہ نہ صرف 2030ء طویل المدتی صنعتی تعاون ترقیاتی پروگرام تیار کرے گا بلکہ خصوصی مطالعہ کی تحقیقات، خصوصی اقتصادی زون کی تشکیل کے لئے سرمایہ کاری کے کاموں کی شناخت میں مدد فراہم کرے گا۔اس منصوبے کو بھی اجلاس نے منظور کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن