سہ فریقی معاہدہ: بھارت افغانستان کو 4 گن شپ ہیلی کاپٹر خرید کر دے گا
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں افغان سفیر شاہدہ ابدالی نے انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت افغانستان کو 4 گن شپ ہیلی کاپٹرز خرید کر دے گا۔ بھارت، بیلاروس اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ بھارت اگلے 4 ماہ میں ایم آئی 24 ہیلی کاپٹرز خرید کر افغانستان کے حوالے کرے گا۔ گن شپ ہیلی کاپٹرز دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز میں استعمال کئے جائیں گے۔