• news

علاقائی ترقی پاکستان اور چین کا مشترکہ ایجنڈا ہے: چیئرمین سینٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان میں چین کے سفیر یا جنگ نے ملاقات کی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ علاقائی ترقی و خوشحالی پاکستان اور چین کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔ ایشیا کے لوگوں کی خوشحالی دونوں ممالک کا خواب ہے جو سی پیک منصوبے کی کامیابی سے جلد شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔انہوں نے کہا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ علاقائی ترقی اور خاص طور پر ایشیا کی ترقی و خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ پارلیمانی روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینٹ نے سی پیک کے حوالے سے چین کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دوطرفہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صادق سنجرانی نے ملاقات میں چین کو بلوچستان میں میٹل ریفائنری قائم کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی پیشکش کی اور بلوچستان میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی خاص طور پر مکران میں فٹ بال کے فروغ کیلئے چینی سفیر کے تعاون کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن