• news

روس کی جوابی کاروائی : 60امریکی سفارتکار نکال دیئے ، پیٹرزبرگ میں قونصل خانہ بند

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) روس نے سینٹ پیٹرز برگ میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے اور 60 امریکی سفارتکاروں کی بے دخلی کا اعلان بھی کیا ہے۔ قبل ازیں امریکہ، یورپی یونین سمیت متعدد ممالک نے روسی سفارتکاروں کو بیدخل کرنے کااعلان کیا تھا جواب میں ماسکو نے کرارا جواب دیتے ہوئے یہ اقدام کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کو طلب کر کے نوٹس دیدیا گیا ہے امریکی سفیر کو بتایا گیا کہ اقدام ر وسی سفارتکاروںکی بے دخلی کا جواب ہے۔ جن ممالک نے ہمارے سفارتکاروں کو نکالنے کا اعلان کیا ہے انہیں بھی ایسا ہی جواب دیا جائیگا جنہوں نے برطانیہ کا ساتھ دیا تھا۔ لندن ہر ایک کو روس کے مخالف راستے پر چلنے پر مجبور کر رہا ہے۔ ہمیں بولیا سکرپل کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور دوبارہ برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے اپنے شہریوں تک رسائی دے۔ ادھر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوئٹرس نے انتباہ کیا امریکہ اور روس سرد جنگ کے دور والی کشیدگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ ادھر روسی حکام ریسلرز کو ویزے نہ دینے پر امریکہ پر برس پڑے، بیان میں کہا 17اپریل سے شروع ورلڈکپ میں شرکت نہیں کر سکیںگے۔

ای پیپر-دی نیشن