• news

سوئی ناردرن گیس سپورٹس مقابلے لاہور ڈسٹری بیوشن کی پہلی پوزیشن

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے سالانہ مقابلے لاہور ڈسٹری بیوشن کی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔ لاہور ڈسٹری بیوشن نے پہلی ‘ مردان ڈسٹری بیوشن نے دوسری جبکہ ہیڈ آفس اور اسلام آباد نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مختلف گیمز میں چمپیئن بننے والوں میں عائشہ علی (خواتین ٹیبل ٹینس)، مریم اقبال (خواتین بیڈمنٹن)، اشفاق (لانگ جمپ)، فرحان (ہائی جمپ)، ارسلان (شاٹ پٹ)، عرفان، ذیشان، طارق اور عمر (400میٹر ریلے دوڑ)، اویس (200میٹر دوڑ)، ہارون (ٹیبل ٹینس سنگل)، مدثر نور اور سید نوید کمال (ٹیبل ٹینس ڈبل)، پشاور ڈسٹری بیوشن ٹیم (والی بال)، لاہور ڈسٹری بیوشن ٹیم (رسہ کشی) اور قاسم (100میٹر دوڑ) شامل ہیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر (سروسز) عامر طفیل نے مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عامر طفیل نے عہدیداران اور کھلاڑیوں کو کھیلوں میں شرکت اور کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔ سہ روزہ سالانہ مقابلوں میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے بھر پور جوش و خروش جذبے سے شرکت کی۔ اس موقع پر سوئی ناردرن گیس کے افسران میں میں سید جواد نسیم (سینئر جنرل مینجر بزنس ڈیولپمنٹ)، وسیم احمد (نائب صدر اسپورٹس سیل)، آصف اقبال (سیکریٹری فنانس اسپورٹس)، شہزادہ اقبال ( یونین صدر) اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن