سام سنگ کرکٹ کے شائقین کے لئے نئے امکانات کی تشکیل
لاہور (پ ر) عالمی ٹیکنالوجی لیڈر سام سنگ الیکٹرانکس نے حال ہی پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سٹریٹ کرکٹرز کو نئے کرکٹنگ گیئر فراہم کئے۔ کرکٹ کٹس، تربیتی گراﺅنڈز اور سکور بورڈز اس قیمت پر آ چکے ہیں کہ زیادہ تر لوگ آسانی سے ان کی خریداری نہیں کر سکتے لہذا وہ اینٹوں سے بنائی گئی وکٹس کے استعمال اور مناسب بیٹس کے بغیر کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے۔ سام سنگ نے بچوں کو ان کے پسندیدہ گراﺅنڈز کا دورہ کرانے، کٹس تقسیم کرنے اور میدان قائم کرنے اور کرکٹ کے جذبہ کا تجربہ فراہم کرنے کیلئے موقع فراہم کیا۔
سام سنگ الیکٹرانکس ہمیشہ سے سماجی ترقی میں پیش پیش رہا ہے۔ اس کے ماضی کے اہم اقدامات میں جناح ہسپتال کراچی کو عطیہ کی گئی دو ہائی ٹیک ایکو کارڈیو گرافی مشینیں اور ایک الٹرا ساﺅنڈ کلر ڈاپلر مشین شامل ہیں۔ سام سنگ نے الخدمت فاﺅنڈیشن کو سولر پاور موبائل ہیلتھ یونٹ بھی عطیہ کیا ہے جو پاکستان بھر میں ہزاروں مریضوں کو صحت کی دیکھ بھال مفت فراہم کر رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں کمپنی نے پبلک ہیلتھ اینڈ سیفٹی، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ سروسز ٹیکنالوجی اور ایجادات کی کیٹیگریز میں متعدد قیمتی ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔