• news

کھلاڑیوں کے ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا: آئی سی سی

دبئی (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے غیر مناسب رویے کی روک تھام کےلیے کھلاڑیوں کے ضابطہ اخلاق پر وسیع پیمانے پر ریویو کریں گے۔رچرڈسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’جو کیپ ٹاو¿ن میں ہوا اس سے صاف ظاہر ہے کہ اس حوالے سے اقدامات الد لینے کی ضرورت ہے۔بورڈ کی حمایت سے ہم وسیع پیمانے پر کھلاڑیوں کے رویے اور خاص طور پر ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ریویو کریں گے۔ رچرڈسن سابق اور حاضر کھلاڑیوں، آئی سی سی کرکٹ کمیٹی، مارلیبون کرکٹ کلب اور میچ حکام کو اکٹھا کریں گے اور اس بات پر بات چیت کریں گے کہ کیسے کھیل کی روح کو کھلاڑیوں کے ضابطہ اخلاق کا حصہ بنایا جائے۔

انھوں نے کہا ’فوری طور پر جو کھلاڑی ذہن میں آ رہے ہیں ان میں ایلن بارڈر، انیل کمبلے، شان پولک، کورٹنی والش، رچی رچرڈسن ہیں جنھوں نے کرکٹ کو جذبے کے ساتھ کھیلا۔ کرکٹ کمیٹی اپنے اجلاس میں اس پر بھی بحث کرے گی کہ کیسے انضباطی کوڈ کی خلاف ورزی پر یکساں سزا دی جا سکے۔ ضابطہ اخلاق تو ہے لیکن اس میں ابہام کی وجہ سے امپائرز اور ریفریوں کو کوڈ کے اطلاق میں مشکل ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن