اپنی غلطی اور اس سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کے لیے سب کچھ کروں گا۔ میں بہت شرمندہ ہوں سٹیو سمتھ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) بال ٹمپرنگ سکینڈل میں ایک سال کیلئے معطل ہونے والے آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ پریس کانفرنس کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔ ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے سٹیو سمتھ بار بار جذباتی ہوئے اور ان کے پیچھے کھڑے ان کے والد پیٹر بار بار انہیں دلاسہ دیتے رہے۔ انہوں نے کپتان کے طور پر تمام معاملے کے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی طلب کی اور کہا کہ کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کا واقعہ میری قیادت کی نااہلی ہے اور میری غلطی ہے، اپنی غلطی اور اس سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کے لیے سب کچھ کروں گا۔ میں بہت شرمندہ ہوں‘ بوڑھے والد کو اس طرح کھڑے دیکھنا بہت تکلیف دہ ہے،۔ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اغلطی تسلیم کرتا ہوں اور کئے شرمند ہوں ۔ امید ہے قومی مجھے معاف کر دےگی ۔ وہ ایئر پورٹ پر بیٹی کو اٹھائے ہوئے تھے اور ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں ۔ ان کی اہلیہ بھی بیٹی کو اٹھائے رو پڑیں ۔ بین کرافٹ نے کہاکہ مجھ سے بڑی غلطی ہو ئی ۔ میچ بچانے کے چکر میں اپنا مستقبل نہیں بچا سکے ۔ دنیا ہمیں بر ابھلا کہ رہی ہے ۔ ہم سے غلطی ہوئی ہے اور قوم سے معافی کی امید رکھتے ہیں ۔
انگلش کاﺅنٹی نے بھی بین کرافٹ کا کنٹریکٹ کینسل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔