پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی: سردار مسعود
اسلام آباد،کھاریاں (این این آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ محتسب سیکرٹریٹ عوام الناس کو سستا انصاف فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے جہاں سے بے سہارا ، غریب اور سفید پوش لوگوں کو مفت انصاف و دادرسی مل رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محتسب آزاد جموں وکشمیر ظفر حسین مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے ایوان صدر کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں صدر آزاد جموں وکشمیر سے ملاقات کی۔ محتسب آزاد جموں وکشمیر نے صدر ریاست کو سالانہ رپورٹ 2017ءپیش کرتے ہوئے محتسب سیکرٹریٹ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ محتسب سیکرٹریٹ کی جانب سے شکایت کنندگان و متاثرین کو ملنے والی دادرسی پر انہوں نے محتسب سیکرٹریٹ کو تعریفی خطوط ارسال کئے ہیں جو سالانہ رپورٹ میں شامل ہیں ۔ علاوہ ازیںصدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے ۔پاکستان ہی دہشت گردی کا سب سے ذیادہ شکار رہا ہے لیکن اسکے باوجود پاکستان نے کامیابی کے ساتھ اس لعنت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے مواصلاتی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں و کشمیر نے آج پبی کھاریاں میںقومی انسدادی دہشتگردی سنٹرکے 13ویں انسداد دہشت گردی کورس کے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔میجر جنرل احسان اللہ اور کمانڈنٹ قومی انسداد دہشت گردی سنٹر بریگیڈئیر رضوان افضل ملک نے صدر آزادکشمیر کا استقبال کیا۔اس موقع پر صدر مسعود خان نے مسلح افواج اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کی جانے والی کوششوں اور قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کی ۔انہوں نے کہا ہے ہمارے سیکورٹی اداروں کے اہلکاران و آفیسران دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تربیت ےافتہ ہیں اور وہ قومی سلامتی اور استحکام کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف حوصلہ مندی اور نہاےت بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد میں کامیابی ہماری ریاست ، مسلح افواج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کئے جانے کے معصم عزم و بے لوث جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صدر مسعود خان نے کورس کے کامیاب شرکاءکو مبارکباد دی اور کمانڈنٹ و انسٹرکٹر ز کو شرکاءکورس کی کامیاب تربیت پر ان کی کارگردگی کو سراہا ۔تقریب میں شرکاءکورس کے علاوہ DIGمےرپور سردار راشد نعیم ،مسلح افواج و قومی سلامتی کے مختلف اداروں کے اعلیٰ آفیسران نے بھی شرکت کی ۔
سردار مسعود