صومالیہ: کار بم دھماکہ، ہلال احمر کا ملازم ہلاک، الشباب نے ذمہ داری قبول کر لی
جنیوا (اے ایف پی) صومالیہ کے دارالحکومت موغادشو میں کار میں نصب بم پھٹنے سے انٹرنیشنل آف دی ریڈ کراس کا مقامی ملازم مارا گیا۔ ادھر انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے اس دھماکے میں جنگجو گروپ الشباب ملوث ہے۔ ریڈ کراس (ہلال احمر) تنظیم کے مقامی ترجمان نے مقتول کا نام عبدالحافظ یوسف ابراہیم بتایا ہے۔ الشباب گروپ القاعدہ کا حامی ہے اور مسلح کارروائیاں کرتا ہے۔