• news

عوام کو انصاف فراہم کرنے کےلئے مشن جاری رکھیں گے: پرویز خٹک

شبقدر (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے شبقدر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کو انصاف فراہم کرنے کےلئے مشن جاری رکھیں گے۔ پختون اور اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں نے کچھ نہیں کیا۔ پاکستان میں میرٹ کا نظام لانا تحریک انصاف کا کارنامہ ہے۔ صوبے بھر میں ساڑھے 56ہزار ڈاکٹرز کو بھرتی کیا گیا۔
پرویز خٹک

ای پیپر-دی نیشن