پاکستان، بھارت کا سفارتکاروں کو ہراساں نہ کرنے پر اتفاق ہو گیا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان اور بھارت کاسفارتکاروں کو ہراساں نہ کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک نے پیش پردہ سفارت کاری کے ذریعہ یہ مسئلہ حل کیا جس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر نے کلیدی کردار ادا کیا۔ دونوں ملکوں کے اعلیٰ سفارت کارون نے اس ضمن میں دو غیر اعلانیہ ملاقاتیں کیں جن میں طے پایا کہ سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے، بھارتی ہائی کمشنر نے سیکریٹری خارجہ کو بھارتی حکومت کا پیغام پہنچایا، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کے نقطہ نظر سے بھارتی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا، ملاقاتوں میں فیصلہ کیاگیا کہ سفارتی تعلقات کو معمول پر لایا جائے، طے پایا کہ کسی بھی جانب سے سفارتکاروں اورعملے کو تنگ نہیں کیا جائیگا۔