حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہوئے ہیں: سرفراز بگٹی
کوئٹہ (بیورورپورٹ)صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستا ن کے لوگ محب وطن اور ہمارا صوبہ پرامن ہے ہم سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کوشکست فاش کریں گے، دہشت گرد عناصربلوچستان میں کھیلوں کے میدانوں اور سکولوں کو ویران کرنا چاہتے تھے حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوئے بلوچستان میں پی پی ایل فٹ بال کپ کرانے پر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے شکر گزار ہیں اور امیدظاہر کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کریگی۔ یہ بات انہوں نے پی پی ایل فٹ بال کپ 2018ء کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ سردار نوید حیدر ، پی پی ایل کے پی ایم ڈی رفیق بوہرا ، جنرل منیجر فرخ الدین نے بھی خطاب کیا۔فائنل میچ کوئٹہ اور دکی کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا بعد میں دکی نے پنلٹی کک پر یہ میچ جیت لیا۔