لاہور : ایف بی آر بلڈنگ پر شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،اہم ٹیکس ریکارڈ جلنے کا خدشہ
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں ایف بی آر کی بلڈنگ میں چھٹے فلورپر قائم لارج ٹیکس پیئرز یونٹ میںگزشتہ روز آگ بھڑک اٹھی جس سے اہم ترین ریکارڈ نذرآتش ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا آگ لگنے کے باعث ایف بی آر کے افسران و ملازمین بلڈنگ سے باہر نکل آئے۔ تاہم آگ پرقابو پا لیاگیا۔ لارج ٹیکس پیئرز یونٹ میں شوگر ملوں سمیت تمام بڑی کمپنیوں کے ٹیکس معاملات کاریکارڈ ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
ایف بی آر/ آتشزدگی