• news

ایم کیو ایم کنوینر شپ کی بحالی، فاروق ستار نے الیکشن کمشن کو درخواست دیدی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کنوینر شپ کی بحالی کے لئے الیکشن کمشن کو درخواست دیدی، فاروق ستار کی جانب سے بابر ستار نے الیکشن کمشن میں درخواست دائر کی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن ریکارڈ میں فاروق ستار کو ایم کیو ایم کا سربراہ لکھا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد فاروق ستار پارٹی کنونیر ہیں۔ آن لائن کے مطابق الیکشن کمشن کی ویب سائٹ سے خالد مقبول صدیقی کے نام کو ہٹایا نہیں گیا۔
فاروق ستار

ای پیپر-دی نیشن