• news

مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی چین کے لئے سخت چیلنجوں میں سے ایک ہو گی چینی میڈیا

بیجنگ (آن لائن) چینی میڈیا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی چین کے لئے سخت چیلنجوں میں سے ایک ہو گی۔ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے رپورٹ میں کہا کس طرح ایک خطہ ایک سڑک، پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی وجہ سے چین ، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کا باعث بننے والے مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی رکھتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا چین ہمیشہ سے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اصول پر عمل پیرا رہا ہے لیکن وہ غیر ممالک میں چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات کے مطالبے پر کان بند نہیں کر سکتا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ایک خطہ ، ایک سڑک پراجیکٹ کے تحت مختلف ممالک میں بیجنگ کی بھاری سرمایہ کاری کے تناظر میں چین ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل سمیت دیگر تنازعات کے حل میں ذاتی دلچسپی رکھتا ہے۔ رپورٹ میں مشورہ دیا گیا بیجنگ اپنے مضبوط تجارتی اثر و رسوخ کی بنا پر خطے میں ان تنازعات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ساتھ ہی اسی بات پر زور دیا گیا کہ بھارت سمیت خطے کی بڑی طاقتوں سے نمٹنے کے لئے دانائی سے کام لینا ضروری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا بیرون ملک اپنے مفادات کے تحفظ کی غرض سے علاقائی تنازعات سے نمٹنے کے لئے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی چین کے لئے شاےد سخت چیلنجز میں سے ایک ہو گی۔
چینی میڈیا

ای پیپر-دی نیشن