• news

ناکام خارجہ پالیسی خراب حالات کی بڑی وجہ، کشمیر جلد آزاد ہوگا: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ قتل و غارت اور دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علماءکرام اپنی دعوت میں وسعت پیدا کریں۔ ہمیں آئمہ سلف کی طرح میدان میں نکل کر مسلمانوں کوکفار کی سازشوں سے آگاہ کرنا ہے۔امام بخاری رحمة اللہ علیہ اور دیگر محدثین نے اسلام کی ترویج و اشاعت اور فتنوں کی سرکوبی کیلئے بے پناہ قربانیاں پیش کی ہیں۔ آج علماءکرام کو ایک بار پھر سے وہی کردار ادا کرنے کی ضرور ت ہے۔پاکستانی قوم جدوجہد آزادی کشمیرمیں ان کے ساتھ ہے۔مرکز القادسیہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز البدر شکارپوری گیٹ بہاولپور میں خطبہ جمعہ اورتقریب تکمیل بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہزاروں مردو خواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے تقریب تکمیل بخاری اور جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماءکو چاہیے کہ وہ اسلام کی صحیح، مکمل اور جامع تصویر عوام کے سامنے پیش کریں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ اسلام کا نام لیکر بے گناہوں کا خون بہانے والے داعش جیسے تکفیری گروہ در حقیقت اسلام کو بدنام کر رہے ہیں‘ ان گروہوں کو امریکہ نے خود پیدا کیا ہے۔ ممالک داعش کے خلاف کیوں اکٹھے نہیں ہوتے؟ ہم مظلوم کشمیریوں کے حقو ق کی بات کرتے ہیں اس لئے انڈیا ہمارے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کرتا ہے۔امریکہ، انڈیا کا گٹھ جوڑ ہو چکاہے۔ہمارے حکمران کشمیر کا مسئلہ دنیا کو سمجھانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔آج یہ حالات حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے حکمرانوں نے جلاﺅ،گھیراﺅ،پتھراﺅاور کرپشن کو سیاست کا نام دے رکھا ہے۔ہم نبوی منہج کے مطابق سیاست کریں گے۔اس ملک کو لا الہ الااللہ کا ملک بنائیں گے۔نظریہ پاکستان پر پوری قوم کو کھڑا کریں گے۔کشمیر کی آزادی سے پاکستان کی تکمیل ہو گی۔کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ اسلام اور پاکستان کے دفاع کیلئے ہمیں بھرپور کردارادا کرتے رہیں گے۔
حافظ سعید

ای پیپر-دی نیشن