کراچی: ڈاکٹروں نے نوجوان کی ٹانگ سے 35 کلو وزنی ٹیومر آپریشن کے ذریعے نکال دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹروں نے 35 کلوگرام وزنی ٹیومر کامیابی سے جسم سے الگ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹیومر نوری آباد کے 18 سالہ محمد عیسیٰ پلاری کی سیدھی ٹانگ کے اوپری حصے میں تھا۔ چار گھنٹے طویل آپریشن کراچی کے رُتھ فاﺅہسپتال میں کیا گیا۔ پاکستان میں کسی انسان کے جسم سے الگ کیا جانے والا یہ سب سے بڑا ٹیومر ہے۔ انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر بقایا ٹیومر ایک ماہ بعد الگ کیا جائے گا۔
ٹیومر