• news

;امریکی قائم مقام معاون وزیر خارجہ کے قیام پاکستان میں توسیع

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے قیام پاکستان میں توسیع کر دی ہے اور بعض حلقے اسلام آباد میں زائد دنوں کیلئے ان کی موجودگی کو شریف خاندان کے ساتھ اس این آر او کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں جس کا ان دنوں خاصا چرچا ہے۔ اگرچہ متعلقہ تمام ادارے اور فریق ایسے کسی بھی ممکنہ این آر او کی تردید کرتے ہیں تاہم یہ موضوع ابھی ختم نہیں ہوا اور امریکہ کی اعلیٰ سفارت کار کی آمد کو باہمی تعلقات کے علاوہ اس تناظر میںبھی دیکھا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ ایلس ویلز تین روز کے دورے پر پاکستان آئیں تھیں۔ یہاں مزید قیام کے دوران وہ عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گی۔ ایلس ویلز شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر مائیک پنس کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ اور افغانستان کی صورتحال ان کی اینڈہ کا مرکزی موضوع رہا ہے۔
توسیع

ای پیپر-دی نیشن