مسیحی ملازمین کو ایسٹر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت کی جانب سے مسیحی ملازمین کو ایسٹر سے قبل تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کے نوٹیفکیشن کے باوجود متعدد محکموں کے ملازمین کو پیشگی تنخواہیں اور پنشن موصول نہ ہو سکیں محکمہ خزانہ نے افسر نے بتایا کہ مسیحی ملازمین کو ایسٹر کے موقع پر تنخواہوں اور پنشن کی ایڈوانس ادائیگی کا نوٹیفکیشن 28مارچ کو جاری کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجودکسی ملازم کو تنخواہ نہیں مل سکی تو اس میںمحکمہ خزانہ کا عمل دخل نہیں۔