• news

لیگی دور حکومت میں بیرونی قرضوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا: عابد حسین صدیقی

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بیرونی قرضے ہیں جن میں ن لیگی حکومت نے بے پناہ اضافہ کر دیا حکومت نے ان ساڑھے چار برسوں میں عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ،بے روزگاروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ، عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ بر قرار رکھنا مشکل ہوگیا۔ عوام کی حالت انتہائی خراب ہے ہر گزرنے والے دن کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن