• news

قومی زبان کو اپنا کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں: اختر رسول

لاہور(پ ر) پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام بسلسلہ تقریبات یوم پاکستان، کالج اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے درمیان ’’قیام پاکستان میں اردو کا کرادر‘‘کے موضوع پر تقریری مقابلہ ہوا۔ تقریب میں چوہدری اختر رسول، ڈاکٹر طارق شریف زادہ، مفتی انتخاب احمد نوری اور مشیر وزیر اعلی برائے محکمہ اوقاف حبیب اللہ بھٹی مہمانان اعزاز تھے۔ صدارت پاکستان قومی زبان تحریک کے صدر عزیز ظفر آزاد نے کی، جبکہ پاکستان قومی زبان تحریک شعبہ خواتین کی صدر فاطمہ قمر نے سپاس نامہ پیش کیا۔ چوہدری اختر رسول نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہر ملک کی اپنی شناخت اس کی اپنی زبان ہوتی ہے اور جن ممالک نے بھی ترقی کی ہے انہوں نے اپنی زبان کو اپنا کر ہی ترقی کی ہے۔ عزیز ظفر آزاد اور نے کہا کہ ہمارا ماضی تابناک ہے اور اسی طرح حال اور مستقبل بھی۔ لیکن افسوس کہ ہمارے دشمن ہم سے ہماری زبان چھیننا چاہتے ہیں۔ مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ ہماری قومی زبان دنیا کی تیسری بڑی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی زبان ہے جس میں قرآن پاک کی سب سے زیادہ تعداد میں تفسیر میں موجود ہے۔ طارق شریف زادہ نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا کو قومی زبان کے نفاذ میں کردار ادا کرنے کا عہد لیا۔

ای پیپر-دی نیشن