مستونگ: کالعدم بی ایل اے کے ٹھکانے پر آپریشن، جوان شہید، دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی
مستونگ (نامہ نگار+ایجنسیاں)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔آپریشن کابو کالعدم بی ایل اے کے مشتبہ دہشت گرد ٹھکانے پر کیا گیا فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے دوران ایک جوان بھی شہید ہوا آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ شرارہ لگد میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ان ہتھیاروں میں سب مشین گنز، راکٹ لانچرز ، مارٹر ز اور لائٹ مشین گنز اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ این این آئی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے کلی کابو میں واقع کو ہ ماران کے پہاڑی سلسلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ٹھکانوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا تو وہاں موجود دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی ۔