;کراچی میں میرے تعریفی پوسٹرز ہٹائے جائیں، ریٹائر منٹ کے بعد کوئی نام بھی نہیں لے گا: جسٹس ثاقب نثار
کراچی (این این آئی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شہر میں لگے اپنے تعریفی پوسٹرز ہٹانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ واٹر کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے، مجھے محسوس ہو رہا ہے کچھ پیشرفت ہوئی ہے، انشااللہ یہاں 2 ماہ میں کچھ نہ کچھ کرلوں گا، کراچی میں روز بھی بیٹھنا پڑے تو بیٹھوں گا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پوسٹرز لگانے والے ڈاکٹرز کو حکم دیا کہ مجھے پوسٹرز نظر نہیں آنے چاہئیں، میرے پوسٹرز فوری ہٹائیں، میری ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی میرا نام بھی نہیں لے گا۔عدل و انصاف فورم کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں کہا گیا ہے ۔کون بدلے گا نظام ججز، فوج اور عوام۔ سیاست نہیں انصاف، عوامی حقوق کی جنگ ثاقب نثار تیرے سنگ۔ سندھ ڈاکڑرز فورم کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں لکھا ہے شکریہ چیف جسٹس، عوام کا حق صحت سیاست نہیں انصاف ہے۔
پوسٹرز / چیف جسٹس