دنیا کو درپیش موجودہ حالات پر نادم ہوں:پوپ فرانسس
روم(اے پی پی) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گڈ فرائیڈے کے روز اپنے خطاب میں دنیا کو درپیش موجودہ حالات پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 81 سالہ پوپ فراسس نے کہا ہے کہ یہ بہت ہی شرم کی بات ہے کہ بزرگ نسل اپنے پیچھے نوجوانوں کے لیے ایک ایسی دنیا چھوڑ کر جا رہی ہے، جہاں تقسیم، جنگ اور مطلب پرستی کا دور دورہ ہے۔ پاپائے روم نے اس صورت حال پر معافی کی درخواست بھی کی۔ پوپ فرانسس کے مطابق آج کی دنیا میں نوجوان، بیمار اور بزرگ انسان اپنے اپنے معاشروں کے مرکزی دھاروں سے کٹ چکے ہیں۔ اطالوی دارالحکومت روم کے قدیم کولوسیم میں پوپ کے اس خطاب کے موقع پر 20 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔
پوپ فرانسس