عہد ِ شکن
دل کا روگ ہے جناب
اور پھر یہ کْل گلاب
آرزو کی بے کسی
بے کلی کا بھی حساب
دست ِ آتشی سہی
چاہتوں کا ہو خواب
موسم ِ خْمار سْن
بخت دشت کی سی تاب
کس قدر ہے دشمنی
دشمنی کا لا جواب
تنگ دست ساگری
مشکلوں میں ہے چناب
جل رہی ہتھیلیاں
رکھ سکو گے ماہتاب
شوق کی نگاہوں سے
دیکھتے نہیں سیلاب
کون کیا کدھر ہوں میں
لذتِ نا کمخواب
وقت " بے نظیر" کا
بے نظیر انقلاب
موج ، رنگ ، مستیاں
آب ِ کوثری کا باب
!! روبرو ئے ِ آئینہ ۔۔۔
آپ ہیں یا ہم جناب