• news

انرولمنٹ فیس میں اضافے کیخلاف نوجوان وکلاءکا احتجاج‘ پنجاب بار کی قیادت کو کو سنے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)انرولمنٹ فیسوں میں اضافے کیخلاف نوجوان وکلاءسڑکوں پر نکل آئے۔ وکلاءنے پنجاب بار کونسل کے اقدامات کیخلاف بھرپور احتجاج کیا۔نوجوان وکلاءنعرے بازی کرتے اورپنجاب بار کونسل کی قیادت کو کوستے رہے۔نوجوان وکلاءنے پنجاب بار کونسل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وکلاءنے لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بار کونسل کی طرف جانے والی سڑک رکاوٹیں لگا کر بند کر دیں اور بار کونسل کے اقدامات کیخلاف زبردست نعرے بازی کرتے رہے۔ سڑک کی بندش کی وجہ سے پنجاب بار کونسل کے اجلاس میں آنیوالے ممبران، ہائیکورٹ جانے والے سائلین وکلاءاور دیگر راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی نوجوان وکلاءنے کہا کہ ان سے بھاری انرولمنٹ فیسیں وصول کر کے پنجاب بار کونسل کے ممبران ٹی اے ڈی اے کی مد میں پیسے اڑا رہے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ وکلاء نے کہا کہ اگر انرولمنٹ فیسوں میں اضافے کو واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائیگا۔پنجاب بار کونسل نے 30وکلا کے لائسنس معطل کر دیئے وکلات خلاف کارروائی، جنرل ہاﺅس اجلاس میں ہنگامہ آرائی پر کی گئی مہنگامہ آرائی میں ملوث 100تا معلوم وکلا کی ثقافت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی جائے گی۔
اضافہ وکلا احتجاج

وکلاءاحتجاج

ای پیپر-دی نیشن