احد چیمہ کی گرفتاری : سماعت کرنے والا 2 رکنی بنچ تحلیل، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے نیا تشکیل دے دیا
لاہور(آئی این پی)آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں گرفتارسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف سماعت کرنے والا 2 رکنی بنچ تحلیل ہو گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا بنچ تشکیل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا بنچ تشکیل دے دیا۔نیا بنچ آئندہ ہفتے احد چیمہ کی درخواست پر ازسرنو سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے نیب کی گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
احد چیمہ/بنچ
شاہد خاقان عباسی 8سے 11اپریل تک چین کا دورہ کر یں گے
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 8 سے 11 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی شی جن پنگ کو چین کا تاحیات صدر بننے پر مبارکباد دیں گے۔ وزیراعظم چین میں باﺅ فورم میں شرکت کریں گے اور چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی پیشرفت پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم/ دورہ چین