شہباز شریف دورئہ لندن میں صوبے کے حالات سے مکمل باخبر رہے
لاہور (فرخ سعید خواجہ) شہباز شریف نے برطانیہ میں قیام کے دوران پاکستان اور پنجاب میں سیاسی اور انتظامی ڈویلپمنٹ سے مکمل آگاہی رکھی۔ برطانیہ میں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق میڈیکل چیک اپ کرایا اور کلثوم نواز کی عیادت کی۔ انہوں نے اپنا زیادہ وقت فیملی کے ساتھ گزارا۔ تاہم انکی برطانیہ کے وزیر داخلہ و تعلیم سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم اور صحت کے شعبے میں تعاون پر شہباز شریف نے برطانیہ کا شکریہ ادا کی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب تیانجن یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ تاہم وہ یہاں کے حالات سے مکمل طور پر باخبر رہے۔ برطانیہ سے بھی سیاستدانوں، جرنیلوں اور ججوں سے اپیل کی کہ آیئے ملکر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ ان کی اس تجویز کو عمومی طور پر قوم کی طرف سے سراہا گیا۔ بعض سیاسی حلقوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے بیانیئے کے برعکس قرار دیا لیکن شہباز شریف کی تجویز کے بعد نواز شریف کے اداروں سے بات چیت کرنے کے بیان نے ناقدین کے منہ بند کردیئے۔
دورہ/ شہباز شریف