آزادکشمیر: 16 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل‘ نعش برساتی نالے سے برآمد
مظفرآباد‘حافظ آباد ، نارنگ منڈی ، جڑانوالہ(آن لائن+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں 3 ہفتے قبل لاپتہ ہونے والی ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش برساتی نالے میں پھینک دی گئی۔پولیس کے مطابق علی سوجل کے نواحی علاقے جبوتہ علی میں ایک 16 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ نعش برساتی نالے سے برآمد ہوئی۔لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ لڑکی کے والد نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے 3 ہفتے قبل اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو دی تھی، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔۔نارنگ منڈی کے علاقہ گھڑیال کلاں میں دو ملزمان نے نہم جماعت کے طالب علم زنیر علی بوٹا کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تیسر ا ملزم پہرہ دیتا رہا مقامی پولیس نے تین ملزمان عادل انور وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ملزمان سکول ٹائم کے بعد طالب علم زنیر علی کو گراﺅنڈ سے کرکٹ کھیلتے ہوئے بہلا پھسلا کرویرانے میں لے گئے متاثرہ بچے کو مقامی ہسپتال میں طبی امدادی جا رہی ہے۔پولیس تھانہ سٹی نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ گیارہ سالہ سبحان گھر سے باہر نکلا تو چار نوجوان محسن ، علی حیدر ، احسن، عزیز اسے ورغلاءکر لے گئے جنہوں نے سبحان سے مبینہ طور پر زیادتی کا ارتکاب کیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے سبحان کے چچا بلال کی درخواست پر چاروں ملزمان کے خلاف زیادتی کا الزام میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔دریں اثناءنواحی گاﺅں366گ ب کے محمد عرفان بلوچ نے پولیس تھانہ روڈ الہ کی درخواست دیتے موقف اختیار کیا کہ اس کا6سالہ بیٹا محسن گزشتہ روز سکول سے آدھی چھٹی پر گھر آ گیا گلی میں کھیل رہا تھا کہ اوباش اظہر، عمران بیری سے بیر توڑ کر کھلانے کا بہانہ دے کر قریبی فصل میں لے گئے وہاں جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تا حال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔
لڑکی قتل