• news

چین کی جزیرہ کوریا کے ایٹمی مسئلے کے پرامن حل کے لیے غیر معمولی سفارتی سرگرمیاں

سیﺅل(آئی این پی/شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے یانگ جائی چائی نے ری پبلک جمہوریہ کوریا کے صدر مون جائی ان کو گزشتہ روز بتایا کہ تمام متعلقہ فریقین کو اس امر کو یقینی بنانے کےلئے کم پیانگ یانگ کی سیﺅل اور واشنگٹن کے ساتھ آئندہ سربراہی اجلاس کامیاب اور نتائج برآمد ہوں۔موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور مل جل کر کام کرنا چاہیے۔سیﺅل میں صدارتی بلیو ہاﺅس میں مون کے ساتھ ملاقات میں یانگ نے کہا جزیرہ کوریا کی صورتحال ریلیف اور بہتری کے لیے اہم مرحلے میں ہے۔ اور تمام فریقین کو چاہیے کہ جزیرے کے جوہری مسئلے کو سیاسی طور پر حل کرنے کے لیے اہم عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے کام کریں۔دریں اثناءایک اور تبدیلی میں مرکزی کابینہ کے رکن اور وزیر خارجہ امور وانگ یی صدر شی کے خصوصی ایلچی کے طور پر چار اپریل اورپانچ اپریل کو روس کا ورکنگ دورہ کریں گے۔ یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے گزشتہ روز بتائی۔ برطانیہ اور یورپ کے تجزیہ کاروںنے رواں ہفتے بیجنگ میں کم کے ساتھ صدر شی کی ملاقات سراہتے ہوئے اسے عالمی ہتھیاروں سے پاک کوششوںمیں سنگ میل قرار دیا ہے۔
چین‘ سفارتی سرگرمیاں

ای پیپر-دی نیشن