• news

وزیراعظم کے دورہ ڈیرہ غازیخان کی جھلکیاں

(مظہر خان لاشاری)
٭وزیر اعظم 12:30 پر پنڈال میں پہنچے۔ ائرپورٹ پر وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم، سردار اویس احمد خان لغاری، سردار جمال خان لغاری، سردار جعفر خان لغاری نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
٭وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا آج 20 سال بعد ڈیرہ غازیخان آیا ہوں، یہ ضلع ملک کے چاروں صوبوں میں واقع ہونے کی وجہ سے اپنی منفرد ثقافت رکھتا ہے۔٭ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سٹی ایم پی اے سید علیم شاہ اور چیئرمین میاں سلطان ڈاہا نے سرانجام دئیے۔ سلطان ڈاہا نے جب وزیراعظم سے ملنا چاہا تو سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں وزیراعظم کے پاس جانے سے روک دیا اور سٹیج کے نیچے لے گئے۔ ٭وزیر اعظم کی تقریب ائرپورٹ کے سامنے صحرا میں منعقد کی گئی جہاں پر لاہور کی ایک کمپنی نے بڑے خیمے میں فل اے سی چلاکر ماحول کو ٹھنڈا کئے رکھا۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی رہائشگاہ پر ٹی پارٹی میں بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن