سابق بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل
نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، لوگوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں انھیں خراجِ تحسین پیش کرنا شروع کر دیا۔ سابق وزیرِ اعظم واجپائی کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لوگوں نے افسوس کا اظہار شروع کر دیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ اور یہ خبریں محض افواہیں تھیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد شہروں میں لوگوں نے واٹس ایپ گروپ پر بغیر تصدیق کئے یہ افواہ آگے شیئر کرنا شروع کر دی۔یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2015 میں بھی اس طرح کی افواہ اڑی تھی جس کے بعد ایک سکول کی جانب سے نا صرف انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا بلکہ تعطیل کا اعلان بھی کر دیا، جب موت کی خبر جھوٹی نکلی تو ضلع کلیکٹر نے اسکول پرنسپل کو معطل کر دیا تھا۔