• news

سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ بھجوا کر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

کراچی(نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں گرفتار سندھ کے سابق وزیر اطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق معاملہ سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کرتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شرجیل میمن کی جناح ہسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے حکم پر بنائے گئے غیر جانبدار میڈیکل بورڈ نے جناح ہسپتال (جے پی ایم سی ) کی میڈیکل رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ میڈیکل بورڈ نے کہا شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹس میں تضاد ہے۔ تاہم پچھلی رپورٹس پر اپنی رائے نہیں دے سکتے۔ سماعت کے بعد عدالت نے شرجیل میمن کی جیل سے ہسپتال منتقلی سے متعلق از خود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے یہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کر دیا اور حکم جاری کیا کہ شرجیل میمن کی بیماری اور میڈیکل رپورٹس کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن