• news

چیئر مین سینٹ منتخب ہونے پر ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی کی صادق سنجرانی کو مبارکباد

تہران (صباح نیوز)ایران کے پارلیمانی سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاکستان کی سینٹ کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے انتخاب پر صادق سنجرانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی مجلس شورائے اسلامی، پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے صادق سنجرانی کے نام ایک پیغام میںانہیں مبارکباد پیش کرتے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان پارلمانی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔ڈاکٹر علی لاریجانی نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے پارلیمانی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن