ججوں کے مواخذے کی تحریک لانے والے انڈ ین ارکان پارلیمنٹ کے بطور وکیل پریکٹس کرنے پر پابندی
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی وکلا کی سپریم باڈی بار کونسل آف انڈیا نے واضح کیا ہے کہ ججوں کے مواخذے کی تحریک چلانے اور اس پر دستخط کرنے والے ارکان پارلیمنٹ بشمول راجیہ سبھا، لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیاں کو بطور وکیل عدالتوں میں پریکٹس کی اجازت نہیں ہوگی۔ بی سی آئی کے چیئرمین منن کمار نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی ۔بتایا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف اپوزیشن جماعتوںکیطرف سے مواخذے کی تحریک لانے میں ہماری اطلاعات کے مطابق ان ارکان پارلیمنٹ کا اہم ہاتھ ہے جنہوں نے وکالت کر رکھی ہے ہم وکیل کے اختیارات اور منصب کا غلط استعمال نہیں ہونے دینگے انہوںنے کہا کہ بار کونسل آف انڈیا نے گزشتہ روز اپنے ہنگامی اجلاس میں قرار دیا ہے کہ عام دوسرے ارکان پارلیمنٹ عدالتوں میں بطور وکیل پریکٹس کر سکیںگے مواخذے کی تحریک لانے والے ہیں۔