سٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات میں ہزاروں افراد کی شرکت، خراج عقیدت چرچ میں 76 بار گھنٹی بجائی گئی
کیمبرج (اے ایف پی) برطانیہ کے آنجہانی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ کیمبرج شہر میں جنارے میں فلم سٹارز، سپر ماڈلز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ انہیں ملکہ الزبتھ دوئم سمیت بیسیوں شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ ان کے بچوں لوسی رابرٹ اور ٹم نے ایس ٹی میری ہوم میں تقریب میں اپنے والد کو الوداع کہا۔ انہوں نے تاثرات میں کہا ہمارے والدنے لوگوں کیلئے بہت کچھ کیا۔ ہزاروں نے افراد نے تابوت کا دیدار کیا۔ 76 بار چرچ کی گھنٹی بجائی گئی۔