21 شپنگ کمپنیوں، ایک شخص اور سمالی کوریا کے 27 بحری جہازوں پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے مطابق اس سلسلے میں اکیس شپنگ کمپنیوں، 27 بحری جہازوں اور ایک شخص کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ ان کے تعاون سے تیل اور کوئلہ شمالی کوریا پہنچا اور اس طرح پابندیوں کے باوجود ان اداروں نیشمالی کوریا سے تعاون کیا۔ ان شپنگ کمپینوں اور بحری جہازوں کا تعلق شمالی کوریا کے علاوہ چین، سنگاپور اور تین دیگر ممالک سے ہے۔