• news

سعودی عرب: دکانیں لوٹنے والا 14 رکنی گروہ گرفتار‘ ایک پاکستانی بھی شامل

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب میں پولیس نے دکانیں لوٹنے والا 14رکنی گروہ گرفتار کرلیا جس میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مختلف دکانوں کو لوٹنے والا ایک گروہ گرفتار ہوا ہے جس میں 5سعودی ، ایک بنگلہ دیشی ، ایک پاکستانی اور 7یمنی شامل ہیں۔ گروہ نے 55دکانوں کو لوٹنے کا اقرار کیا ہے۔چوری شدہ اشیاکی قیمت 7لاکھ ریال سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ریاض پولیس کو دکانوں میں چوری کی وارداتو ںکی متعدد اطلاعات مل چکی ہیں۔ گروہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن