پریس کانفرنس کرنیوالے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیخلاف انضباطی کارروائی کی جائیگی: شوکت یوسفزئی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی اور دوسری جماعتوں میں یہی فرق ہے کہ یہاں ٹکٹ میرٹ پر ملتا ہے۔ 5 سال میں پرفارمنس نہ دکھانے والوں کو ٹکٹ نہ ملنے کا خوف ہے، خود کو نظریاتی کہنے والوں نے ضیاء آفریدی کے ساتھ پریس کانفرنس کیوں کی؟ کوئی مسئلہ تھا تو مجھ سمیت سپیکر یا وزیراعلیٰ سے مل سکتے تھے۔