• news

چنیوٹ، بوریوالا: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 4 افراد کی خودکشی

گوجرانوالہ/چنیوٹ/ بوریوالا (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 4 افراد نے پھندے لیکر اور تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔ چنیوٹ کے حسینی چوک نزد کریم بی بی ہسپتال کے 28 سالہ جاوید نے کاروباری پریشانی کے باعث تیزاب پی لیا، بوریوالا میں نذیر احمد سکنہ 435/ ای بی گزشتہ روز صبح دیر تک نہ اٹھا اہل خا نہ نے دیکھا کہ اسکی نعش چھت سے لٹک رہی تھی۔نعمان نے والد کی ڈا نٹا پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرنے کی کو شش کی ،نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں گزشتہ روز نعمان دم توڑ گیا۔ نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی گوجرانوالہ کے نواحی دھلے کے رہائشی شادی شدہ (ث) کئی روز سے گھریلو پریشانی میں مبتلا تھی جس نے دکھوں بھری زندگی سے اکتا کر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ ہسپتال سے خاتون کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن