• news

سیاست میں ذاتیات آگئی, ملک کو کمٹمنٹ کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ خواجہ آصف

سیالکوٹ (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پانچ برس کے بعد واپس پاکستان آئی ہے اور ملالہ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پاکستانی خواتین ہر شعبہ میں ملک وقوم کی تعمیر وترقی او رخوشحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہیں جن میں بے نظیر بھٹو دو مرتبہ وزیراعظم پاکستان بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی کالج کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی چوہدری محمد اکرام ،میئر توحید اختر اور دیگر بھی موجود تھے۔ خواجہ محمد آصف نے مزید کہا ساست میں ذاتیات آگئی،ملک کو کمٹمنٹ کی ضرورت ہے ۔ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور مخالفین منفی سیاست کی وجہ سے عبرتناک شکست سے دوچار ہونگے۔ پاکستان میںاس سیاست میں وقت شدید اختلاف ایک مضمون بن چکا ہے، سیاست میں ذاتیات آ گئی ہے، ملک کو محبت اور کمٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ مخالفی منفی سیاست کی وجہ سے شکست کھا لیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن