آرٹ معاشرتی و اخلاقی تربیت کا ذریعہ ہے: پروفیسر اعجازالحسن
لاہور(خبر نگار)آرٹسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین پروفیسر اعجازالحسن نے کہا ہے کہ آرٹ اخلاقی و معاشرتی اقدار کی تربیت کا ذریعہ ہے۔ آرٹ اخلاق و معاشرتی اقدار کی تربیت کا ذریعہ ہے۔ آرٹسٹ معاشرے کا ایسا حساس طبقہ ہوتا ہے جو اپنے فن پاروں کے ذریعے معاشرے کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اعجازالحسن اور تمغہ امتیاز و صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ جن میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کے چئیرمین میاں اعجاز الحسن، ڈاکٹر مسرت حسن اور ٹیک سوسائٹی کے صدر مشتاق احمد شامل تھے۔